ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "محيط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وينزويلا كی حكومت نے كل ۲۰ اگست كو اسرائيل كے غزہ پر حملے كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے صیہونی حكومت كے سفير شلومو كوھين اور سفارت خانے كے بعض اسرائيلی ملازمين كو ملك سے نكال ديا ہے ۔
وينزويلا كے صدر ھوگو چاوز نے بھی صیہونی حكومت كے غزہ كی پٹی پر حملے كی مذمت كی اور اس حكومت كو قاتل اور فلسطين میں نسل كشی كی ذمہ دار قرار ديا ۔
ھوگو چاوز نے وضاحت كی كہ وينزويلا كی كوشش ہے كہ غزہ كی پٹی میں غذائی اور طبی اشيا ارسال كرے ۔
847301