جرمنی ؛ كتاب "پيغمبروں (ع) كی داستان " شايع كر دی گئی

IQNA

جرمنی ؛ كتاب "پيغمبروں (ع) كی داستان " شايع كر دی گئی

17:38 - August 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2175053
ثقافت و ہنر گروپ : امام ابن كثير كی تاليف "پيغمبروں (ع) كی داستان " كا جرمن ترجمہ شايع كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ۵۲۲ صفحات پر مشتمل یہ كتاب اسلامی لائبريری پبلشرز كی جانب سے شايع كی گئی ہے ۔
اس كتاب كے بعض حصوں میں كہا گيا ہے : پيغمبروں كی زندگی سے متعلق حكايتیں نصيحت آموز ہیں ، ان میں سے ہر ايك كی زندگی كی روش اور ان كی دانائی تمام مفكرين اور اصلاح طلبوں كے لیے نمونہ ہے لذا تمام انسانوں كو چاہئیے كہ ان كی پيروی كریں اور ان كے نور سے ہدايت حاصل كریں ۔
پيغمبر (ع) اپنے تمام اعمال و افعال میں اسوہ ہیں پيغمبروں كی زندگيوں پر مشتمل داستانیں صرف لوگوں كو مشغول كرنے كے لیے نہیں ہیں بلكہ یہ داستانیں ان كا ہدف اور مقصد بيان كرنے كی غرض سے نقل كی گئی ہیں ۔
847186
نظرات بینندگان
captcha