انجينئرنگ اور اسلامی ہنر كالج كے استاد محمد غنوم نے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : بلا شك و ترديد اسلامی ہنر ہر ملت كی ثقافت اور تمدن كی ساخت میں موثر كردار كا حامل ہے اور اسلامی ہنر بھی اسلامی تمدن كی پہچان كرواتا ہے ۔
دمشق يونيورسٹی كے تربيتی كالج كے استاد نے مزيد كہا : قرآن اسلامی ہنر كا اصلی عنصر ہے چونكہ مسلمان ہنر مند اپنے ہنری آثار كی تخليق میں كوشش كرتے ہیں كہ كلام وحی كی تعليمات كو منعكس كریں ۔
484746