امسال يوم قدس كے پروگرام گزشتہ سالوں كی نسبت مختلف اور بھرپور ہوں گے

IQNA

حماس كے برجستہ لیڈر ؛

امسال يوم قدس كے پروگرام گزشتہ سالوں كی نسبت مختلف اور بھرپور ہوں گے

23:25 - August 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2175844
بين الاقوامی گروپ : حماس كے برجستہ ركن نے عرب ممالك كے مسئلہ فلسطين پر مثبت اثرات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا : امسال يوم قدس گزشتہ سالوں كی نسبت مختلف ہو گا اور صیہونی حكومت اس امر سے ہراساں ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس كے برجستہ ركن خليل ابو ليلہ نے ۲۲ اگست كو العالم نيوز نیٹ ورك كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ امسال يوم قدس عرب ممالك میں رونما ہونے والی تبديليوں كے باعث صیہونيوں كے لیے سب سے زيادہ خوف و ہراس كا باعث ہے اور وہ ابھی سے بدحواسی كا مظاہرہ كر رہے ہیں ۔
ابوليلہ نے مزيد كہا : فلسطينی گزشتہ سالوں كی نسبت امسال روز نكبت كی نسبت سے منعقد كیے جانے والے وسيع پيمانے پر اجتماعات اور ريليوں كی بدولت مطمئن ہیں كہ انشاء اللہ ہمیں ايك مختلف اور استثنائی يوم قدس ديكھنے كو ملے گا ۔
847572



نظرات بینندگان
captcha