ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيد حسن نصر اللہ كی قيادت میں مصروف عمل لبنان كی حزب اللہ نے ۲۲ اگست كو ايك بيان میں ليبيا كے انقلابيوں سے كہا : لبنان كی عوام اور تمام سياسی جماعتیں لبنان كی مزاحمتی تحريك كے رہنما امام موسی صدر اور ان كے دو ساتھيوں شيخ يعقوب اور بدر الدين كی اسارت كے مقام كا كھوج لگانے كے حوالے سے آپ كی كوششوں كے نتيجہ بخش ہونے كے شدت سے منتظر ہیں ۔
848149