مصری مظاہرين نے اسرائيلی سفير كے اخراج كا مطالبہ كر ديا

IQNA

مصری مظاہرين نے اسرائيلی سفير كے اخراج كا مطالبہ كر ديا

18:17 - August 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2177619
بين الاقوامی گروپ : مصر كی سياسی جماعتوں كے رہنماؤں اور نمائندوں نے گزشتہ روز جامع الازھر كی جامع مسجد میں ايك بڑے اجتماع كے دوران قاہرہ سے اسرائيلی سفير كے اخراج كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبارروزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی ليبر پارٹی نے مجدی حسين كی سربراہی میں نماز جمعہ كے بعد مسجد الازھر كے سامنے ايك مظاہرے كے دوران صیہونی حكومت كی جانب سے سرحدی خلاف ورزيوں كی مذمت كرتے ہوئے قاہرہ سے صیہونی سفير كے اخراج كا مطالبہ كيا ہے ۔
متعدد سياسی رہنماوں ، مصر كی حزب عمل سے تعلق ركھنے والے نوجوانوں اور مختلف سياسی اور عوامی جماعتوں كے نمائندوں اور اجتماع كے شركا نے مصری حكومت سے مطالبہ كيا كہ اسرائيل كو گيس كی فراہمی فوری طور پر بند كر دی جائے ۔
850492
نظرات بینندگان
captcha