قذافی كے كارندوں نے قيديوں كا قتل عام كر ديا

IQNA

قذافی كے كارندوں نے قيديوں كا قتل عام كر ديا

19:29 - August 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2178916
بين الاقوامی گروپ : ليبيا میں انقلابيوں كی جانب سے متعين فوجی كاروائی كے مسئول نے بتايا ہے كہ قذافی كی حامی فورسز نے باب العزيریہ سے فرار كے وقت ۱۵۰ قيديوں كو قتل كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «RIA Novosti»كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «عبدالنقيب ملقتا»، نے ۲۷ اگست كو ايك پريس كانفرنس كے دوران اس مطلب كے ضمن میں كہا : قذافی كے كامل سقوط سے چند گھنٹے قبل اس كے حاميوں نے انتقام كی غرض سے ۱۵۰ قيديوں كا قتل عام كر ديا ۔
انوں نے مزيد كہا : طرابلس كا ۹۵ فيصد علاقہ اب بھی انقلابيوں كے پاس ہے اور ہمیں توقع ہے كہ چند گھنٹوں كے اندر پورا شہر انقلابيوں كے كنٹرول میں آ جائے گا اور قذافی بھی گرفتار ہو جائے گا ۔
850836
نظرات بینندگان
captcha