ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقہ كی رپورٹ كے مطابق مصری پبلشر اور اس نمائش كے منتظم الجميلی احمد نے ايك پريس كانفرنس كے دوران كہا : یہ نمائش ۸ ستمبر سے ۱۷ ستمبر تك جاری رہے گی اور اس میں متعدد عرب پبليشرز بھر پور حصہ لیں گے ۔
نمائش كے مدير نے اس ثقافتی ميلے كی اصلی ترين سرگرميوں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس نمائش میں عرب دنيا میں ہونے والے مظاہروں اور انقلابات پر مشتمل كتابیں ، اشعار اور فن پاروں كا بھرپور استقبال ہونے كی توقع ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش كے لیے ميدان التحرير كے نزديك تين ہزار مربع میٹر جگہ مخصوص كی گئی ہے ۔
851161