ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Pana » كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ زمبابوے كی حكومت كی جانب سے ليبيا كے سفير كو اس ہفتے كے آخر تك مہلت دی گئی ہے كہ وہ زمبابوے كو ترك كر دے ۔
زمبابوے میں ليبيا كے سفير طاھر المقرحی كی جانب سے سفارت خانے كی عمارت پر انقلابيوں كا پرچم لہرانے پر زمبابوے كے حكام سخت ناراض ہیں اس لیے ان كا كہنا ہے كہ ليبيا كے سفير كی زمبابوے میں موجودگی غير قانونی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ زمبابوے كے صدر رابرت موگابه كے قذافی كے ساتھ نزديكی تعلقات تھے اور وہ اس سے قبل نیٹو طياروں كی بمباری كی بھی مذمت كر چكے ہیں ۔
851933