اردو زبان میں قرآن كريم كے مترجم آيت اللہ شيخ محسن علی نجفی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : قرآن كريم كے منظوم تراجم كو ايك ادبی دينی اثر كے طور پر قبول كيا جا سكتا ہے ليكن انہیں قرآن كريم كے تراجم كے زمرے میں نہیں قرار ديا جا سكتا چونكہ مترجم آيات قرآن كو منظوم كرنے كے لیے بہت سی جگہوں پر اصلی متن سے دور ہو جاتا ہے ۔
شيخ محسن علی نجفی نے اپنے ترجمہ كہ جو اب تك ۱۲ مرتبہ چھپ چكا ہے ؛ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس ترجمہ میں سعی كی گئی ہے كہ قرآن كريم كے اصل متن و كلام كے حفظ كے ساتھ ساتھ ايك خوبصورت اور عصر حاضر كی جديد اردو زبان كے ساتھ منطبق ترجمہ پيش كيا جائے ۔
851544