ليبيا كے انقلابيوں كا پرچم عرب ليگ كی نشست میں لہرا ديا گيا

IQNA

ليبيا كے انقلابيوں كا پرچم عرب ليگ كی نشست میں لہرا ديا گيا

20:31 - August 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2179638
بين الاقوامی گروپ : ۲۸ اگست بروز اتوار كو قاہرہ میں ہونے والے عرب ليگ كے اجلاس كے دوران ليبيا كی عبوری كونسل كے پرچم كو قذافی كے پرچم كی جگہ لہرا ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبارروزنامہ الاخبار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عرب ليگ كے اجلاس كے شركا نے قذافی كے پرچم كو سرنگون كر كے اس كی جگہ عبوری كونسل كا پرچم لہرا ديا ۔
اس رپورٹ كے مطابق عرب ليگ كے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں اجلاس كے دوران ليبيا كی تازہ ترين صورتحال كا جائزہ ليا ۔
اس نشست میں ليبيا كی عبوری كونسل كے وفد كے سربراہ نے اس بات پر زور ديا كہ ليبيا كی عبوری كونسل كو ملكی معاملات چلانے كے لیے بڑی مقدار میں فوری مالی امداد كی ضرورت ہے ۔
851598
نظرات بینندگان
captcha