ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ (alwefaq) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل خليفہ حكومت كی مخالف اس شيعہ جماعت نے دنيا بھر كے مسلمانوں كو عيد مبارك كا پيغام دينے كے ساتھ ساتھ بحرينی عوام سے اپيل كی ہے كہ دينی تعليمات پر عمل كرتے ہوئے اپنے دوستوں عزيزوں كے ساتھ صلہ رحمی كریں اور آپس میں رابطے مستحكم كریں ۔
جماعت الوفاق الوطنی نے موجودہ مشكل حالات میں ان اقدامات كو ضروری قرار ديتے ہوئے كہا ہے : حالیہ دنوں میں بہت سے بحرينی عوام كارخانوں اور ملازمتوں سے اخراج كے باعث اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور انتہائی سخت معاشی حالات كا شكار ہیں ۔
851596