ليبيا كے انقلابی امام موسیٰ صدر كی سرنوشت مشخص كریں

IQNA

لبنانی پارليمنٹ كے ممبر ؛

ليبيا كے انقلابی امام موسیٰ صدر كی سرنوشت مشخص كریں

23:21 - September 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2179911
بين الاقوامی گروپ : لبنانی پارليمنٹ كے ركن حسين الموسوی نے ليبيا كے انقلابيوں سے اپيل كی ہے كہ امام موسی صدر اور ان كے دو ساتھيوں كی سرنوشت معين كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی پارليمنٹ كے ركن حسين الموسوی نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ليبيا كے انقلابی امام موسی صدر اور ان كے دو ساتھيوں كی سرنوشت مشخص كریں اور اس عظيم شخصيت كے اغوا كی حقيقت سے پردہ اٹھا كر ليبيا كے معزول ڈيكٹیٹر پر مقدمہ چلايا جائے ۔
انہوں نے مزيد كہا : امام موسی صدر لبنان میں مزاحمتی تحريك كے بانی تھے اور وہ پہلی شخصيت تھے كہ جنہوں نے لبنان كے لیے صیہونی حكومت كے خطرے كو بھانپ ليا تھا ۔
الموسوی نے واضح كيا : لبنان اسی طرح امام موسی صدر كے جہاد ، مذاكرات ، روش ، ايمان اور آزاد افكار كا نيازمند ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha