ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاھرام كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعہ الازھر كے مفتی اعظم احمد الطيب نے اس پيغام میں تمام مسلمانوں اور اسلامی ممالك كے سربراہوں كو عيد فطر كی مباركباد ديتے ہوئے دعا كی كہ اللہ تعالیٰ مسلمان اقوام كو آزادی ، جمہوريت ، كرامت ، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے ۔
احمد الطيب نے مسلمان ملتوں سے اپيل كی كہ اختلافات كو مٹا كر ايك جديد انقلابی تحريك شروع كریں تاكہ عرب دنيا سميت ساری دنيا كے مسلمان اپنی عظمت رفتہ كو واپس لا سكیں اور اسلام كے درخشاں تمدن كا ايك جديد دور شروع ہو ۔
852436