شيخ الازھر نے تمام اہل اسلام كو عيد فطر كی مباركباد دی ہے

IQNA

شيخ الازھر نے تمام اہل اسلام كو عيد فطر كی مباركباد دی ہے

23:19 - September 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2179912
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازھر نے عيد فطر كے موقع پر اپنے پيغام میں اس مناسبت سے اسلامی امہ اور اسلامی ممالك كے سربراہان كو مباركباد پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاھرام كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعہ الازھر كے مفتی اعظم احمد الطيب نے اس پيغام میں تمام مسلمانوں اور اسلامی ممالك كے سربراہوں كو عيد فطر كی مباركباد ديتے ہوئے دعا كی كہ اللہ تعالیٰ مسلمان اقوام كو آزادی ، جمہوريت ، كرامت ، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے ۔
احمد الطيب نے مسلمان ملتوں سے اپيل كی كہ اختلافات كو مٹا كر ايك جديد انقلابی تحريك شروع كریں تاكہ عرب دنيا سميت ساری دنيا كے مسلمان اپنی عظمت رفتہ كو واپس لا سكیں اور اسلام كے درخشاں تمدن كا ايك جديد دور شروع ہو ۔
852436
نظرات بینندگان
captcha