ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فلسطين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "القدس" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روزنامہ نيويارك ٹائمز نے اپنی ۳ ستمبر كی اشاعت میں لكھا ہے كہ ليبيا میں مستند مدارك ملے ہیں كہ جن سے سی ۔آئی۔اے اور ليبيا كے مفرور آمر كے درميان خفیہ روابط كا پتہ چلتا ہے ۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں كہا ہے : (سی۔ آئی۔اے) قذافی كے زمانے میں تشدد كے حوالے سے معروف ملك ليبيا میں آٹھ مرتبہ بعض مشكوك افراد كو تفتيش كے لیے بھيج چكی ہے ۔
853717