ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے قطيف كے خطيب جمعہ نے ان دہشت گردانہ كاروائيوں كی مذمت كرتے ہوئے كہا : مساجد اور عمومی مقامات پر بے گناہ لوگوں كو دہشت گردی كا نشانہ بنانا انتہائی مكروہ اور مذموم عمل ہے ۔
انہوں نے عراق ، افغانستان ، پاكستان ، الجزائر اور نائيجيريا میں ماہ رمضان كے اواخر میں دہشت گردانہ حملوں كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہ جن میں ۲۴۰ مسلمان شہيد ہو گئے تھے ؛ كہا : ان دہشت گرد گروپوں كی جڑیں مسلمانوں كے سياسی ، ثقافتی اور اجتماعی بحرانوں میں ہیں ۔
854183