شيخ الازھر نے جرمنی میں عالمی صلح كے عنوان سے ہونے والے اجلاس كا بائيكاٹ كر ديا

IQNA

اسرائيل كی شركت كے باعث ؛

شيخ الازھر نے جرمنی میں عالمی صلح كے عنوان سے ہونے والے اجلاس كا بائيكاٹ كر ديا

12:29 - September 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2182319
بين الاقوامی گروپ : احمد الطيب نے صیہونی راہبوں كی شركت كے باعث جرمنی كے عالمی صلح كے نام سے ہونے والے اجلاس كا بائيكاٹ كر ديا ہے اور اعلان كيا ہے : اسرائيلی راہبہوں كی شركت كے باعث میں اس اجلاس میں شريك نہیں ہوں گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ الازھر نے جرمنی میں منعقد ہونے والے اجلاس عالمی صلح میں اپنی شركت كے حوالے سے شايع شدہ خبروں كی تكذيب كرتے ہوئے اعلان كيا : اس سيمينار میں یہودی راہبوں كی شركت كے باعث میں شركت نہیں كروں گا ۔
احمد الطيب نے مزيد كہا : ہم ہر اس سيمينار كا بائيكاٹ كریں گے كہ جہاں صیہونی راہب شركت كریں گے اور یہ الازھر كا واضح موقف رہے گا ۔
854876
نظرات بینندگان
captcha