خطے میں اسلامی بيداری ايران كے اسلامی انقلاب كا اہم ترين محصول ہے

IQNA

مجمع جہانی اہل بيت ( ع) كے سربراہ ؛

خطے میں اسلامی بيداری ايران كے اسلامی انقلاب كا اہم ترين محصول ہے

11:34 - September 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2183537
بين الاقوامی گروپ : آج خطے كے اكثر ممالك میں موجزن اسلامی بيداری كی لہر بلا شك و ترديد ايران كے اسلامی انقلاب اور امام خمينی (رہ) كے آئندہ نگر افكار كا نتيجہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق مجمع جہانی اھل بيت (ع) كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين محمد حسن اختری نے ۷ ستمبر بروز بدھ كو ايك پريس كانفرنس كے دوران كہا : دين اسلام كی تعليمات ايران كے اسلامی انقلاب كی كاميابی كے بعد يعنی گزشتہ ۳۲ سال سے پوری دنيا میں ترقی و كمال كی منازل طے كر رہی ہیں۔
اختری نے واضح كيا : اسلامی انقلاب كی كاميابی كے ساتھ ہی اسلامی آئين كی جڑیں مضبوط ہو رہی ہیں اور آج اسلامی انقلاب كی بركت سے امام حسين (ع) كا مكتب اور شيعہ مذہب دنيا بھر میں فروغ پا رہے ہیں ۔
856417
نظرات بینندگان
captcha