ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "رويترز " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسكندریہ لائبريری نے اعلان كيا ہے : لائبريری حسنی مبارك كے خلاف عوامی سطح پر منعقد كیے جانے والے وسيع مظاہروں كی تصاوير انٹرنیٹ پر شايع كرے گی ۔
لائبريری انچارج محمود عزت نے مزيد كہا : اسكندریہ میں رہائش پذير يونان ، سوئزرلينڈ ، اسپين اور اسٹريليا كے نمائندوں نے مصر كے حوادث سے متعلق تقريبا ايك سو ویڈيو كلپس اور چار ہزار تصاوير لائبريری كے مسئولين كو پيش كی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اقدام كا ہدف مصر كے قومی ورثے اور تاريخ كی حفاظت بتايا گيا ہے ۔
856320