جامعۃ الازھر ؛ بحران زدہ ممالك سے تعلق ركھنے والے طلبہ كے سكالر شب میں اضافہ

IQNA

جامعۃ الازھر ؛ بحران زدہ ممالك سے تعلق ركھنے والے طلبہ كے سكالر شب میں اضافہ

14:23 - September 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2185113
بين الاقوامی گروپ : الازھر كے فارغ التحصيلان كی عالمی انجمن نے يمن ، ليبيا اور صومالیہ جيسے بحران كا شكار ممالك كے طلبہ كا اسكالر شب بڑھانے كے ساتھ ان كے لیے مفت رہائش كی سہولتیں مہيا كرنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الازھر كے فارغ التحصيلان كی عالمی انجمن نے اپنے اعلامیے میں كہا ہے : يمن ، ليبيا اور صومالیہ جيسے مشكل حالات سے دوچار ممالك كے طلبہ كے لیے اسكالر شب بڑھا ديا گيا ہے اور انہیں مصر میں مفت رہائش كی سہولت بھی دی جائے گی ۔
انجمن كے نائب رئيس نے اس بارے كہا : طلبہ كے اسكالر شب میں اضافے اور مفت رہائش كی سہولت كے ساتھ ساتھ ان طلبہ كی ہر ممكن مالی امداد بھی كی جائے گی ۔
857966
نظرات بینندگان
captcha