ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے "الكوثر " سیٹلائٹ ٹيلی وژن كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تاريخ اسلام كے حقائق كی تحريف اور كانٹ چھانٹ كوئی نيا كام نہیں ہے بلكہ صدر اسلام سے ہی مختلف گروہ یہ ناپاك جسارت كرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : موجودہ صدی میں وہابيت نے مال و دولت اور ذرائع ابلاغ كے ذريعے معاویہ ، الحسن و الحسين (ع) كے نام سے ڈرامہ سيريل بنايا ہے كہ جس میں عالم اسلام كے دو بزرگ اماموں كی سيرت كے ساتھ معاویہ كی زندگی كی منظر كشی بھی كی گئی ہے ليكن یہ سب كچھ تخيلاتی اور مغرضانہ بنياد پر ہے ۔
ماہرين نے عالم اسلام كے شيعہ مراجع اور الازھر كے اہل سنت علماء كی جانب سے اس ڈرامہ سيريل كو جعلی قرار دينے كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس ڈرامہ سيريل میں مثال كے طور پر مروان بن حكم كو امام حسن (ع) اور امام حسين ( ع) كا دوست دكھايا گيا ہے جبكہ صحيح مسلم میں یہ امر ثابت ہے كہ مروان امام علی ( ع) اور اہل بيت ( علیھم السلام ) كو برا بھلا كہتا تھا اور ابن حجر كے علاوہ الھيثمی نے بھی اس بات كی تائيد كی ہے ۔
858250