ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كل لندن میں اسلام پسندوں نے امريكی سفارت خانے كے سامنے مظاہرے كے دوران امريكہ كی پاليسيوں پر احتجاج كرتے ہوئے امريكی پرچم نذر آتش كر ديا ۔
اس رپورٹ كے مطابق انگلش پوليس نے اس پوری كاروائی كے دوران مظاہرين كے گرد گھيرا ڈالے ركھا ليكن یہ مظاہرے بغير كسی ہاتھا پائی كے اختتام پذير ہو گئے ۔
قابل ذكر ہے كہ العالم نيوز نیٹ ورك نے ۱۱ ستمبر كے موقع پر پاكستانی دار الحكومت اسلام آباد میں بھی مظاہروں كی خبر دی ہے كہ جن كے دوران مظاہرين نے امريكہ كی جنگ طلب پاليسيوں كی بھرپور مذمت كی ۔
859130