اسلامی بيداری كا استمرار انقلاب كے نتائج كا محافظ ہے

IQNA

اسلامی بيداری كا استمرار انقلاب كے نتائج كا محافظ ہے

14:23 - September 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2186670
بين الاقوامی گروپ : اسلامی بيداری صرف انقلاب كے زمانے سے مخصوص نہیں ہے بلكہ انقلاب كے بعد بھی اس كی خاص اہميت ہے چونكہ اسلامی معاشروں میں انقلاب كی مكمل كاميابی اسلامی بيداری كے استمرار كے ساتھ وابستہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق عراق كے سابق وزير اعظم ابراھيم الجعفری نے ۱۱ ستمبر بروز اتوار كو مجمع جہانی اھل بيت (ع) كے تہران میں منعقدہ پانچویں عمومی اجلاس كے دوران خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اسلامی بيداری انقلاب كے تمام مراحل كے دوران اسی طرح بعد از انقلاب بھی حاصل كردہ نتائج كی حفاظت كرتی ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : اھل بيت ( ع) نے اپنی پوری زندگی كے دوران بيداری كی تحريك كو زندہ ركھا اور اس كی راہ میں بے پناہ مشكلات برداشت كیں ۔
859125
نظرات بینندگان
captcha