ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OCI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پيغام میں كہا گيا ہے : اسلامی تعاون تنظيم ۵۷ ممالك كی نمائندہ ہونے كی حيثيت سے دہشت گرد حملوں اور تشدد كے بارے اپنا دوٹوك موقف دہراتے ہوئے ان كی بھرپور مذمت كرتی ہے ۔
بيان میں مزيد كہا گيا ہے : اسلامی تعاون تنظيم ۲۰۰۱ء میں ان فاؤنڈيشنز میں شامل تھی كہ جنہوں نے ۱۱ ستمبر كے حملوں كی مذمت كی اور اس كے ذمہ داروں كی گرفتاری اور سزا كا مطالبہ كيا تھا ۔
اس پيغام كے آخر میں اسلامی تعاون تنظيم نے دہشت گردی كو جڑ سے اكھاڑ پھينكے كے لیے بين الاقوامی برادری كو اپنے بھرپور تعاون كی پيشكش ہے ۔
859064