ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "رويترز " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كابل میں واقع امريكی سفارت خانے كے نزديك دو مسلسل دھماكوں اور فائرنگ كی آواز سنی گئی ہے ۔
كابل پوليس نے اعلان كيا ہے كہ آج ۱۳ ستمبر بروز منگل كو باغيوں نے امريكی سفارت خانے پر دو راكٹ فائر كیے ہیں ۔
ان دھماكوں كے بعد اس علاقے كو سيل كر ديا گيا ہے اور ابھی تك اس كے نقصانات كے بارے درست اطلاعات موصول نہیں ہو سكی ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق چند گھنٹے قبل طرابلس كے مغرب میں واقع امريكی سفارت خانے پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ كيا ہے ۔
860323