نائن اليون كی سالانہ ياد كے موقع پر روس میں تاريخی مسجد گرا دی گئی

IQNA

نائن اليون كی سالانہ ياد كے موقع پر روس میں تاريخی مسجد گرا دی گئی

19:52 - September 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2187525
بين الاقوامی گروپ :ماسكو میں حكام نے مسلمانوں كی بھرپور مخالفت كے باوجود شہر كی تاريخی مسجد كو نائن اليون كی دسویں سالانہ ياد كے موقع پر منہدم كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «MoscowTimes» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كچھ عرصہ قبل روسی مفتيوں كی شورٰی نے ماسكو كی قديمی ترين مسجد كو گرا كر اس كی تعمير نو كرنے كی خبر دی تھی كہ جس پر روس كے اسلامی اداروں اور مسلمانوں نے شديد رد عمل ظاہر كيا تھا ۔
اسی طرح آثار قديمہ كے ماہرين نے بھی اس فيصلے كو ناقابل يقين اور وحشيانہ قرار ديا تھا ليكن اس كے باوجود ماسكو حكام نے روسی مفتيوں كی شورٰی كے فيصلے كے مطابق نائن اليون كے دن اس مسجد كو گرا ديا ۔
859936
نظرات بینندگان
captcha