اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نيويارك كا دورہ كریں گے

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نيويارك كا دورہ كریں گے

13:40 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188500
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو اقوام متحدہ كے عمومی اجلاس میں شركت كے لیے نيويارك روانہ ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OCI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہ ۱۸ ستمبر كو نيويارك كا دورہ كریں گے اور ۲۵ ستمبر تك وہیں رہیں گے۔
اقوام متحدہ كے اجلاس كے ضمن میں اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے وزرائے خارجہ كا اجلاس بھی منعقد ہو گا كہ جسكے دوران فلسطين كی مستقل حكومت كو باقاعدہ تسليم كرنے ، ليبيائی عبوری كونسل كے لیے كمك رسانی سميت عراق اور ديگر اسلامی ممالك كے مسائل كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست كے دوران احسان اوغلو متعدد اسلامی ممالك كے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں اور تبادلہ خيال بھی كریں گے ۔
860696
نظرات بینندگان
captcha