دمشق ؛ بين الاقوامی بك فيسٹيول میں ايران كی شركت

IQNA

دمشق ؛ بين الاقوامی بك فيسٹيول میں ايران كی شركت

13:37 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188506
ثقافت و ہنر گروپ : شام میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ نے سالانہ ستائيسویں دمشق بك فيسٹيول میں ايرانی اسٹال كا اہتمام كركے اس نمائش میں بھرپور شركت كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ اور عالمی اسمبلی برائے تقريب مذاہب اسلامی نے علیٰحدہ علیٰحدہ اسٹالوں پر فكری ، علمی ، تاريخی ، سياحتی ، ہنری ، عقيدتی اور فارسی زبان كی تعليم پر مشتمل مختلف اقسام كی كتابیں پيش كی ہیں ۔
ايرانی قونصلیٹ كا اسٹال كہ جو حكومتی پبلشرز سے مخصوص ہال میں لگايا گيا ہے ، شامی وزرا اور متعدد اہم شخصيتوں كی توجہات كا مركز بنا ہوا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۸ ستمبر سے شروع ہونے والی یہ نمائش كل اختتام پذير ہو جائے گی جبكہ اس میں ۹ عرب ممالك سميت ۵ غير عرب ممالك بھی شريك ہیں ۔
860879
نظرات بینندگان
captcha