ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہودی اداروں كے ايك گروپ پر مشتمل تحريك تاسيس معبد نامی تنظيم نے انٹرنیٹ پر وسيع اشتہار بازی كے ذريعے یہوديوں سے كہا ہے كہ كل ۱۸ ستمبر بروز اتوار كو قدس میں ہونے والی معبد كانفرنس میں شركت كریں ۔
اس دعوت نامے میں یہوديوں سے كہا گيا ہے كہ كانفرنس كے دن بعد از ظہر مسجد اقصٰی پر ہلہ بول دیں ۔
اقصٰی فاؤنڈيشن نے اعلان كيا ہے كہ صیہونی وزير اعظم كا نمبر ون معاون سيلوان شالوم بھی مسجد اقصٰی كے كھنڈرات پر معبد كی جلد تعمير كی غرض سے اس تقريب میں شريك ہو گا ۔
862042