الاقصٰی فاؤنڈيشن نے مسجد اقصٰی كے انہدام سے متعلق خبردار كر ديا

IQNA

الاقصٰی فاؤنڈيشن نے مسجد اقصٰی كے انہدام سے متعلق خبردار كر ديا

21:05 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188734
بين الاقوامی گروپ : الاقصٰی ميراث و اوقاف فاؤنڈيشن (AFEH) نے اس ہفتے میں مسجد اقصٰی كو گرا كر معبد سليمان كی تعمير كو عملی كرنے كی صیہونی كوششوں سے خبردار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہودی اداروں كے ايك گروپ پر مشتمل تحريك تاسيس معبد نامی تنظيم نے انٹرنیٹ پر وسيع اشتہار بازی كے ذريعے یہوديوں سے كہا ہے كہ كل ۱۸ ستمبر بروز اتوار كو قدس میں ہونے والی معبد كانفرنس میں شركت كریں ۔
اس دعوت نامے میں یہوديوں سے كہا گيا ہے كہ كانفرنس كے دن بعد از ظہر مسجد اقصٰی پر ہلہ بول دیں ۔
اقصٰی فاؤنڈيشن نے اعلان كيا ہے كہ صیہونی وزير اعظم كا نمبر ون معاون سيلوان شالوم بھی مسجد اقصٰی كے كھنڈرات پر معبد كی جلد تعمير كی غرض سے اس تقريب میں شريك ہو گا ۔
862042
نظرات بینندگان
captcha