كويتيوں نے منتخب حكومت كی تشكيل كا مطالبہ كر ديا

IQNA

عوامی مظاہروں كے انعقاد سے ؛

كويتيوں نے منتخب حكومت كی تشكيل كا مطالبہ كر ديا

21:07 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188735
بين الاقوامی گروپ : اپنی حكومت كی پاليسيوں پر احتجاج كرنے والے سينكڑوں كويتيوں نے ۱۶ اكتوبر بروز جمعہ كو سياسی اصلاحات انجام دے كر ايك منتخب حكومت تشكيل دينے كی غرض سے كويت میں مظاہرے كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی (AFP)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كويتی شہريوں نے ملك كے اندر سياسی طور پر سرگرم رہنماؤں كی كال پر ان مظاہروں میں شركت كر كے سياسی اصلاحات اور منتخب حكومت كی تشكيل پر زور ديا ہے ۔
مظاہرين نے كويت میں ہر قسم كے فساد كی مذمت كی اور آل صباح خاندان سے تعلق نہ ركھنے والے جديد وزيراعظم كی تعيين كا مطالبہ كيا ۔
اس رپورٹ كے مطابق پارليمنٹ كی تحليل ، حكومت كا استعفٰی اور فوری انتخابات كا انعقاد كل كويتی مظاہرين كے مطالبات میں سرفہرست تھے ۔
862115
نظرات بینندگان
captcha