ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے بين الاقوامی اخبار "الشرق الاوسط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ محمد بشير الخضار نے اخبار كے ساتھ چيت كرتے ہوئے لبنان كے مغوی رہبر پر قذافی كے مظالم كی جديد تفصيلات كا انكشاف كرتے ہوئے دعوٰی كيا : امام موسٰی صدر كو ۱۹۷۸ء میں معمر قذافی كے ساتھ طعن و تشنيع كے بعد شہيد كر ديا گيا تھا ، اس بحث كے دوران امام صدر نے ليبيا كے آمر كو كافر قرار ديا اور نوبت ہاتھا پائی تك جا پہنچی تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ ايران میں مقيم امام موسٰی صدر كے خاندان نے قذافی كے كارندوں سے منسوب ہر قسم كی خبر كو حقائق سے عاری قرار ديا ہے ۔
862225