ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شامی ٹيلی وژن نے گزشتہ رات صیہونی حكومت كے اردنی الاصل جاسوس يوسف انعيم كے عماد مغنیہ كو دہشت گردی كا نشانہ بنانے سے متعلق اعترافات نشر كر دئیے ہیں جبكہ اسرائيل نے دعوٰی كيا تھا كہ وہ اس كاروائی میں ملوث نہیں ہے ۔
يوسف انعيم نے اعتراف كيا كہ ۲۰۰۶ء عيسوی كے وسط سے وہ موساد كے پاس تھا اور مقبوضہ فلسطين میں ايك اسرائيلی افسر كی نگرانی میں ضروری تربيت حاصل كرنے كے بعد اسے شام بھيج ديا گيا تھا كہ جہاں اس نے فروری ۲۰۰۸ء میں عماد مغنیہ كے قتل كی كاروائی میں حصہ ليا ۔
862765