ايرانی انقلاب نے اسلامی امہ كے پيكر میں اسلامی بيداری كی روح پھونك دی

IQNA

جنوبی يمن كے سابق صدر ؛

ايرانی انقلاب نے اسلامی امہ كے پيكر میں اسلامی بيداری كی روح پھونك دی

23:47 - September 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2189518
بين الاقوامی گروپ : سابق جنوبی يمن كے صدر نے تہران میں منعقدہ پہلی بين الاقوامی اسلامی بيداری كانفرنس میں اس امر پر زور ديا : ايران كا اسلامی انقلاب ظلم و استبداد كا تختہ الٹ كر اسلامی امہ كے پيكر میں اسلامی بيداری كی روح پھونكنے كا آغاز تھا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جنوبی يمن كے سابق صدر نے آج ۱۸ ستمبر كو اسلامی بيداری كے عنوان سے منعقدہ اجلاس كے دوسرے اور آخری دن اس مطلب كے ضمن میں كہا : اسلام تعصب اور دينی و مذہبی شدت پسندی كا مخالف ہے ، اسی طرح دہشت گردی كے ساتھ اس كا كوئی تعلق نہیں ہے ۔
علی ناصر محمد نے دہشت گردی كی جامع تعريف كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا : اس سے دہشت گردانہ اقدامات اور ظلم و ستم كے خلاف قوموں كی جائز جدوجہد كے درميان فرق قائم كيا جا سكے گا ۔
863037
نظرات بینندگان
captcha