ليبيا كے انقلابيوں كا داخلی امور میں بيرونی مداخلت برداشت نہ كرنے كا فيصلہ

IQNA

اسلامی بيداری كانفرنس كا خير مقدم ؛

ليبيا كے انقلابيوں كا داخلی امور میں بيرونی مداخلت برداشت نہ كرنے كا فيصلہ

23:48 - September 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2189521
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كے ايك عوامی رہنما نے بين الاقوامی اسلامی بيداری كانفرنس كا انعقاد كرنے پر ايران كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ ليبيا كے انقلابی اپنے ملك كے داخلی معاملات میں بيرونی مداخلت برداشت نہ كرنے پر زور دے رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيائی عوام كے ايك رہنما عبد القادر القوقا نے تہران میں پہلی بين الاقوامی اسلامی بيداری كانفرنس میں اپنے خطاب كے دوران ايران كی جانب سے ليبيا اور ديگر انقلابات كی بھرپور حمايت كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا : اس اجلاس میں شركت كی دعوت ايك صحيح وقت میں اور ايك درست جگہ پر دی گئی ہے ۔
القوقا نے واضح كيا : ايران نے ثابت كر ديا ہے كہ اسلامی امہ اس امر پر قادر ہے كہ اپنی صلاحيتوں كے بل بوتے پر دنيا میں اپنی عظمت رفتہ واپس لا سكتی ہے اور استعماری ، استكباری اور قابض طاقتوں كو شكست فاش سے دوچار كر سكتی ہے ۔
862982
نظرات بینندگان
captcha