اسلامی انقلاب خطے میں اسلامی بيداری كے لیے ايك اعلٰی نمونہ ہے

IQNA

سيد عمار حكيم ؛

اسلامی انقلاب خطے میں اسلامی بيداری كے لیے ايك اعلٰی نمونہ ہے

23:46 - September 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2189523
بين الاقوامی گروپ : عراق كی مجلس اعلائے اسلامی كے سربراہ سيد عمار حكيم نے اس بات پر زور ديا : ايران كا اسلامی انقلاب خطے میں اسلامی بيداری كے لیے ايك عالی ترين نمونہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق كی مجلس اعلائے اسلامی كے سربراہ سيد عمار حكيم نے بين الاقوامی اسلامی بيداری كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے واضح كيا : صرف اسلامی بيداری ہی عالم اسلام كو غربت اور محرومی سے نجات دينے كا راستہ ہے ۔
عمار حكيم نے كہا : ايران كا اسلامی انقلاب خطے میں ملتوں كی آزادی اور كاميابی كے لیے ايك اعلٰی آئیڈيل ہے ۔
عراق كی مجلس اعلائے اسلامی كے سربراہ نے كہا : اسلامی بيداری كا تجربہ كرنے والے ممالك كی امداد اور حمايت كی جائے تاكہ معاشی بد حالی ان پر اثر انداز نہ ہو اور وہ اپنی منزل سے منحرف نہ ہو جائیں ۔
862980
نظرات بینندگان
captcha