ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيائی انقلابی جوانوں كے نمائندے نے رہبر معظم كے خيالات سے اتفاق رائے كا عندیہ ديتے ہوئے ، مزيد كہا : ليبيا میں مغرب كی مداخلت كے باعث صرف ليبيائی عوام كی لاشیں گرنے میں ہی اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے ليبيائی انقلاب كی كاميابی میں جوانوں كے كردار كی اہميت كا ذكر كرتے ہوئے كہا : غرب مختلف حيلوں سے كوشش كر رہا ہے كہ ان تحريكوں كو عربی بہار كا نام دے اور اسے اسلام اور اسلامی بيداری سے دور كرنے كی كوشش كرے ۔
862680