نيويارك ؛ اسلامی تعاون تنظيم كے دفاتر كا عملہ خصوصی نشستیں منعقد كرے گا

IQNA

نيويارك ؛ اسلامی تعاون تنظيم كے دفاتر كا عملہ خصوصی نشستیں منعقد كرے گا

0:00 - September 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2190244
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے دفاتر كا عملہ ۲۰ تا ۲۲ ستمبر كو ہونے والے اقوام متحدہ كے اجلاس كے موقع پر نيويارك میں سائڈ وركرز میٹنگز منعقد كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OCI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صومالیہ اور سيرالئون میں اسلامی تعاون تنظيم كے اركان ۲۰ ستمبر كو ، بوسنيا اور ہرزگوين اور جموں كشمير كے نمائندے ۲۱ ستمبر كو اور عراق و اسلامی تعاون تنظيم كی فلسطين كمیٹی كے نمائندے ۲۲ ستمبر كو علیٰحدہ علیٰحدہ نشستوں میں باہمی دلچسپی كے امور پر تبادلہ خيال كریں گے ۔
اسی طرح مشرق وسطٰی كی صورتحال كا جائزہ لينے كے حوالے سے اسلامی تعاون تنظيم اور يورپی يونين كے اركان كی مشترك نشست بھی ۲۲ ستمبر كو منعقد ہو گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے عضو ممالك كے وزرائے خارجہ كا اجلاس بھی ستمبر كے آخری ہفتے میں نيويارك میں ہی منعقد ہو گا ۔
862782
نظرات بینندگان
captcha