ہندوستانی كمپنی نے مسلمانوں كے لیے ايك خصوصی موبائل فون تيار كر ليا

IQNA

ہندوستانی كمپنی نے مسلمانوں كے لیے ايك خصوصی موبائل فون تيار كر ليا

13:18 - September 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2190645
بين الاقوامی گروپ : ہندوستانی كمپنی «آی ٹيل» (I-Tel) نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں مسلمانوں كے لیے ايك خصوصی موبائل فون بنا كر اسے ماركیٹ روانہ كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «The Mobile Indian» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس موبائل فون كا نام «آئی 786» تجويز كيا گيا ہے اور اس میں مسلمانوں كے لیے آذان ، شرعی اوقات ، ہجری كيلنڈر ، قبلہ كی رہنمائی اور زكٰوۃ كا حساب كتاب كرنے والے سافٹ وئيرز موجود ہیں ۔
یہ موبائل فون وسيع پيمانے پر تحقيقات اور مسلمان علماء كے مشوروں اور اجازت ناموں كے بعد بنايا گيا ہے ۔
كمپنی نے اعلان كيا ہے كہ ہر موبائل فون كی فروخت پر 2.5 فيصد رقم زكوٰۃ كے عنوان سے مسلمان ضرورت مندوں كو ہدیہ كی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ موبائل فون ايك وقت میں دو سم كارڈ استعمال كرنے كی صلاحيت ركھتا ہے علاوہ ازیں اسے انگريزی، فارسی، عربی، اردو، هندی، تركی، بنگالی، تھائلندی، ويتنامی، انڈونيشی اور برمائی زبانوں میں چلايا جا سكتا ہے ۔
863779
نظرات بینندگان
captcha