فلسطين كی قانونی حيثيت تسليم كرنے سے متعلق اوباما كی دوہری پاليسی

IQNA

انگريزی مجلے « فينانشيل ٹايمز » كی رپورٹ ؛

فلسطين كی قانونی حيثيت تسليم كرنے سے متعلق اوباما كی دوہری پاليسی

13:15 - September 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2190655
بين الاقوامی گروپ : انگريزی مجلے «فينانشيل ٹايمز »(Financial Times ) نے فلسطين كی قانونی حيثيت تسليم كرنے سے متعلق امريكی صدر باراك اوباما كے متضاد بيانات كی رپورٹ دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ باراك اوباما مسئلہ فلسطين كے بارے انتہائی متضاد موقف اختيار كرتے رہے ہیں چونكہ گزشتہ سال اقوام متحدہ كے اجلاس میں انہوں نے فلسطين كی آزاد حكومت كی تائيد كی تھی ليكن اس مرتبہ انہوں نے اعلان كيا ہے كہ وہ اقوام متحدہ میں فلسطين كی آزاد حكومت كے خلاف ووٹ كاسٹ كریں گے ۔
«فينانشيل ٹايمز »(Financial Times ) نے اوباماما كی گزشتہ سال اقوام متحدہ كے سامنے تقرير كا متن بھی ذكر كيا ہے ، امريكی صدر نے اس تقرير میں دعوٰی كيا تھا كہ جب تك دو طرفہ صلح نہ ہو جائے فلسطينی آزاد حكومت كی صورت میں ملنے والی عزت و كرامت كا مزہ نہیں چكھ سكیں گے ۔
863713
نظرات بینندگان
captcha