ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lyon-info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست كا اہتمام ۱۸ سے ۳۰ سال كے فرانسيسی جوانوں پر مشتمل "انجمن جوانان با ايمان " نے كيا اور منتظمين كا ارادہ ہے كہ اس فرصت سے مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان تعلقات كی تقويت كے لیے استفادہ كریں ۔
عيسائی پادری فيليپ بارباريان ، ليون كے راہب رچرڈ ورٹنشلق ، مسلمانوں كی علاقائی شورٰی كے سربراہ بن عيسی شانا اور علاقے كی ديگر اہم شخصيات اس نشست میں شركت كریں گی ۔
فرانس بالخصوص ليون شہر كی دينی اقليتوں كے بارے گفتگو ، توحيدی اديان كے پيروكاروں كے درميان تعاون كی راہیں ، اسلام ، مسيحيت اور یہوديت كی مشترك اقدار وغيرہ اس نشست كے ديگر اہم موضوعات ہیں ۔
864549