وال سٹریٹ میں مظاہروں كے تيسرے دن ۸ امريكيوں كو زير حراست لے ليا گيا

IQNA

وال سٹریٹ میں مظاہروں كے تيسرے دن ۸ امريكيوں كو زير حراست لے ليا گيا

20:04 - September 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2191659
بين الاقوامی گروپ : امريكی عوام كے احتجاجی مظاہروں كے تيسرے روز نيويارك شہر كی وال سٹریٹ كہ جہاں ملك كی سب سے بڑی سٹاك ايكسچينج بھی ہے ، میں مظاہروں كے دوران پوليس نے آٹھ امريكيوں كو گرفتار كر ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے برطانیہ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «Daily Mail» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی مالياتی نظام كے خلاف مظاہرے كرنے والے عوام نے ايك مرتبہ پھر وال سٹریٹ كے اطراف میں مظاہرے كیے ہیں اور كہا ہے كہ جب تك ہمارے مطالبات تسليم نہ كیے گئے ، ہم مظاہرے جاری ركھیں گے ۔
نيويارك پوليس نے اعلان كيا ہے كہ مظاہرين میں سے ۸ افراد كو ايك بينك میں گھسنے كی كوشش كرنے اور ممنوعہ ماسك استعمال كرنے كے الزام میں گرفتار كيا گيا ہے ليكن ابھی تك پوليس نے ان افراد كے ناموں كا اعلان نہیں كيا ہے ۔
864393
نظرات بینندگان
captcha