ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ حوزہ علمیہ كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام و المسلمين يزدانی نے جامعۃ المصطفی (ص) قم كے زير اہتمام منعقدہ نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا : فلم سازوں كا مقصد یہ ہے كہ آئمہ شيعہ كی تنقيص كی جائے اور انہیں معاویہ كے ہم پلہ ظاہر كيا جائے چونكہ یہ فلم معاویہ كو حسنين (ع) كے مقام پر لے جانے كی سعی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : در حقيقت اس فلم كا ہدف حكومت كے لیے حسنين (ع) كی بے لياقتی ثابت كرنے كے ساتھ یہ تاثر دينا ہے كہ امام علی (ع) اپنے دور حكومت میں عدل و انصاف قائم نہیں كر سكے ليكن معاویہ واقعا حكومت و خلافت كا اہل تھا ! ( معاذ اللہ )
863979