ڈرامہ سيريل " المعاويه، الحسن و الحسين (ع) " پر نقد و تبصرہ

IQNA

ڈرامہ سيريل " المعاويه، الحسن و الحسين (ع) " پر نقد و تبصرہ

20:02 - September 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2191662
ثقافت و ہنر گروپ : توہين آميز ڈرامہ سيريل " المعاويه، الحسن و الحسين (ع) " كو ايرانی اور غير ايرانی طلبہ كی موجودگی میں جامعة المصطفی (ص) العالميه كے كانفرنس ہال میں تنقيد كی كسوٹی پر ركھا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ حوزہ علمیہ كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں حجت الاسلام و المسلمين رضائی نے فلم سازوں كی جانب سے پوری دقت كے ساتھ توہين كا ارتكاب كرنے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس فلم میں كوشش كی گئی ہے كہ اداكاروں اور جگہوں كا انتخاب تمام عرب ممالك سے كيا جائے اور مصر كے سوا تمام عرب ممالك اس فلم كے بننے میں سہيم ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ڈرامہ سيريل " المعاويه، الحسن و الحسين (ع) " اس بات پر زور ديتا ہے كہ يزيد كی بيعت كامل طور پر مشروع تھی اور اس كی دليل یہ قرار ديتا ہے كہ یہ بيعت معاویہ كے زمانے میں ہی منعقد ہو گئی تھی ۔
863973
نظرات بینندگان
captcha