امام موسٰی صدر كے زندہ ہونے سے متعلق مصدقہ اطلاعات ملی ہیں

IQNA

امام موسٰی صدر كے زندہ ہونے سے متعلق مصدقہ اطلاعات ملی ہیں

20:00 - September 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2191664
بين الاقوامی گروپ : ہمیں ملنے والی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے كہ امام موسٰی صدر زندہ ہیں ؛ ان اطلاعات میں امام موسٰی صدر كی جائے سكونت مشخص نہیں كی گئی البتہ ان كے زندہ ہونے سے متعلق قابل اطمينان معلومات ملی ہیں ۔
ايرانی پارليمنٹ كی قومی سلامتی و خارجی پاليسی ساز كمیٹی كے ترجمان كاظم جلالی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ہمارا خيال كہ ساری اسلامی امت امام موسٰی صدر كی سرنوشت كے بارے اضطراب كا شكار ہے چونكہ وہ عصر حاضر كے ايسے مظلوم ترين قيدی ہیں كہ جنہیں ايك انتہائی طولانی مدت تك قيد ركھا گيا اور ان كے خاندان اور دوستوں كو ان كے بارے كوئی اطلاع تك نہیں دی گئی ۔
جلالی نے واضح كيا : امام موسٰی صدر كی جان كی حفاظت كرنا ليبيا كی موجودہ حكومت كا فرض ہے ۔
863975
نظرات بینندگان
captcha