ٹونی بلئير كی قذافی كے ساتھ مخفيانہ ملاقاتوں كا انكشاف

IQNA

ٹونی بلئير كی قذافی كے ساتھ مخفيانہ ملاقاتوں كا انكشاف

20:01 - September 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2191666
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ سنڈے ٹيلی گراف نے انكشاف كيا ہے كہ برطانیہ كے سابق وزير اعظم ٹونی بلئير اپنے عہدے سے سبكدوش ہونے كے بعد دو مرتبہ ليبيا كا خفیہ دورہ كر كے قذافی سے خفیہ ملاقات كر چكے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اخبار نے انقلابيوں كے ہاتھوں طرابلس كی فتح كے بعد ملنے والی دستاويزات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے لكھا : ان دستاويزات سے پتہ چلتا ہے كہ ٹونی بلئير نے جون ۲۰۰۸ء اور اپريل ۲۰۰۹ء میں معمر قذافی كے ساتھ "لاكر بی بم كيس " میں قيد شخص كی آزادی سے متعلق بات چيت كی تھی ۔
اس خفیہ ملاقات كے بعد "لاكر بی كيس " كے تنہا ملزم عبدالباسط علی محمد المقراحی كو اگست ۲۰۰۹ء میں آزاد كر ديا گيا تھا اور اس كا سبب اس كی بيماری بتايا گيا تھا ۔
864191
نظرات بینندگان
captcha