اتريش میں شہريار كی ياد میں ايك تقريب كا انعقاد

IQNA

روز شعر و ادب كی مناسبت سے ؛

اتريش میں شہريار كی ياد میں ايك تقريب كا انعقاد

23:32 - September 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2191737
ثقافت و ہنر گروپ : اتريش كے دار الحكومت وين میں استاد شہريار كی ياد میں ايك تقريب منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ تقريب "وين " میں ايرانی قونصلیٹ كے زير اہتمام ۱۹ ستمبر كو ۳۰۰ ايرانيوں كی شركت كے ساتھ منعقد كی گئی ۔ اسلامی جمہوریہ ايران كے وين میں قونصلیٹ نے اس تقريب میں فارسی زبان كی اہميت اور مقام كی طرف اشارہ كيا اور كہا : فارسی زبان تاريخی اعتبار سے مختلف زمانوں میں ايشيا اور بالخصوص برصغير كی رائج زبان تھی ۔
انہوں نے مزيد كہا : علامہ اقبال لاہوری ايرانی الاصل اور فارسی زبان نہیں تھے ليكن اس كے باوجود ان كے ۹۰ فيصد اشعار فارسی میں تھے اور جب خود ان سے اس كا سبب دريافت كيا گيا تو انہوں نے جواب ديا : میں خود اس كا سبب نہیں جانتا ليكن مجھے اتنا معلوم ہے كہ فارسی شعر مجھ پر القا ہوتا ہے اور ميری روح درحقيقت فارسی ہے ۔
864340
نظرات بینندگان
captcha