ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "التوافق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روزنامہ "المدينہ" نے «المفهوم المدنی للألوهيه» (الوہيت كا شہری مفہوم ) كے عنوان سے مقالہ شايع كيا كہ جسے قارئين نے بہت پسند كيا ليكن مقالہ نويس كو سعودی علماء میں سے ايك نے كافر قرار دے ديا ، جس كے فوری بعد مقالہ نويس اور اخبار كے چيف ایڈیٹر پر پابندی لگا كر انہیں گرفتار كر ليا گيا ۔
سعودی عرب كے روزنامہ "سبق" كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ "المدينہ" كے چيف ایڈیٹر فھد العقران كو ملك عبد اللہ كے براہ راست حكم پر گرفتار كيا گيا ہے ، بادشاہ نے مذكورہ مقالے كو مسلمانوں كے اعتقادی اصولوں سے منحرف قرار دے كر اس كی اشاعت پر اپنے غيض و غضب كا اظہار كيا ہے ۔
864512