مبارك خطے میں شيعوں كے روز افزوں اثر و رسوخ سے پريشان تھا

IQNA

وكی ليكس كا انكشاف ؛

مبارك خطے میں شيعوں كے روز افزوں اثر و رسوخ سے پريشان تھا

17:28 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191925
بين الاقوامی گروپ : بين الاقوامی ادارے وكی ليكس نے ايك خفیہ دستاويز شايع كر كے بتايا ہے : مصر كا معزول صدر حسنی مبارك خطے میں شيعوں كے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے پريشان تھا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ almasryalyoum، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وكيليكس نے مصر میں امريكا كے سابق سفير فرانسس رچرڈ ڈونی كا خفیہ پيغام شايع كيا ہے كہ جس كے مطابق حسنی مبارك نے شام كے صدر بشار اسد كو ملك میں حماس كی سرگرميوں اور حماس سياسی ونگ كے سربراہ خالد مشعل كی موجودگی سے خبردار كيا تھا ۔
وكی ليكس كی رپورٹ میں كہا گيا ہے :مصر كے معزول صدر نے بشار الاسد كو وارننگ دی تھی كہ اسے شام میں خالد مشعل كو پناہ دينے كی پاداش میں سنگين نتائج كا سامنا كرنا پڑے گا ۔
865398
نظرات بینندگان
captcha